ماڈل ایان علی نے سال 2015 میں مقدمات اور دیگر بناؤ سنگھار پر ایک کروڑ 43 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے

اتوار 3 جنوری 2016 15:28

ماڈل ایان علی نے سال 2015 میں مقدمات اور دیگر بناؤ سنگھار پر ایک کروڑ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جنوری۔2016ء) خوبرو ماڈل اور ڈالر گرل ایان علی نے سال 2015 میں مقدمات اور دیگر بناؤ سنگھار پر ایک کروڑ 43 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے ۔

(جاری ہے)

مقدمات پر 66 لاکھ روپے ، قیمتی ملبوسات پر 37 لاکھ ، جیولری پر 18 لاکھ جب کہ میک اپ پر 20 روپے سے زائد خرچ کئے ہیں اس دوران ماڈل نے راولپنڈی ، کراچی اور اسلام آباد کی عدالتوں میں مقدمات میں پیش ہونے کے لئے ہونے والے سفر پر 20 لاکھ روپے خرچ کئے ہیں ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ماڈل ایان علی پاکستان میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ اخراجات کرنے والی ماڈل بن گئی ہیں ۔

جنہوں نے اڈیالہ جیل میں اسیری کے دوران بھی لاکھوں روپے کے اخراجات کئے ہیں تاہم اسیری کے بعد بھی انہوں نے اخراجات کی مد میں کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایان علی نے بناؤ سنگھار پر لپ اسٹک ، پاؤڈر ، نت نئے ملبوستات کی تیاری ، پیش قیمت گاڑیوں کے استعمال پر کافی رقم خرچ کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :