محمد کاملین خان پی ٹی وی لاہور سنٹر کے پی آر او تعینات

اتوار 3 جنوری 2016 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جنوری۔2016ء) پاکستان ٹیلی وژن لاہور سنٹر کے پی آر او حیات سیف کی ریٹائرمنٹ کے بعد محمد کاملین خان کو نیا پبلک ریلشن آفیسر تعینات کیا گیاہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

محمد کاملین خاں نے ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ۔ محمد کاملین خاں 1995سے پی ٹی وی سے وابستہ ہیں انہوں نے بطور نیوز پروڈیوسر بھی کام کیا جبکہ 2012-2014 ٹی وی سنٹرل ایمپلائز یونین (سی بی اے )کے چیف آرگنائزرکے طور پر خدمات انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :