پی ٹی آئی ، (ن) میں شامل نہیں ہو رہی ،پارٹی کے اندر رہ کر اصلاح کیلئے کام کر رہی ہوں‘ فردوس عاشق اعوان
پروفیشن کے لحاظ سے ڈاکٹرہو ں ،مردہ معاشرے کی سرجری کرنے کیلئے ہی سیاست میں آئی ہوں ‘ سابق وفاقی وزیر کی گفتگو
اتوار 3 جنوری 2016 15:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء ) پیپلز پارٹی کی رہنماو سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف یا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی باتیں صرف افواہیں ہیں ،وزارت اطلاعات سے استعفیٰ اس لیے دیا تھا کیونکہ مجھے یہ وزارت صرف لیبل کی حد تک دی گئی تھی اس میں اختیار کچھ نہیں تھا ، آصف علی زرداری نے بہت دانشمندانہ طریقے سے حکومت چلائی لیکن اس وقت ان کو چاہیے کہ پارٹی کو متحد کرنے کیلئے کام کریں ۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہم سیاستدان وہ بدنصیب لو گ ہیں جن سے نہ گھر والے راضی ہوتے ہیں اور نہ ہی باہر والے ،گھر والوں کو بھی ہم سے شکایات رہتی ہے کہ ہم انہیں وقت نہیں دیتے اور باہر کے لوگوں کو بھی یہی شکایت رہتی ہے ۔(جاری ہے)
میں پروفیشن کے لحاظ سے ڈاکٹرہو ں اور اس مردہ معاشرے کی سرجری کرنے کیلئے ہی سیاست میں آئی ہوں ،میرے پاس پانچ وزارتیں تھیں اور ان میں سٹیٹس کو کو توڑنا چاہتی تھی کیونکہ سرکاری اداروں میں بیوروکریسی کی کام کرنے کی رفتار بہت سست ہوتی ہے جسے میں تیز کرنا چاہتی تھی لیکن وہ لوگ ایسا چکر چلاتے ہیں کہ غلطی کی نشاندہی کرنیوالے کو ہی ہائی جیک کر لیتے ہیں اور انسان کو لگتا ہے کہ میں ہی غلط ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں سب افواہیں ہیں کہ میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے جا رہی ہوں ، کچھ حلقے کہہ رہے ہیں کہ میں پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہو نے جا رہی ہوں لیکن ابھی تک ایسا کچھ نہیں ۔ میں پارٹی کے اندر بیٹھ کر پارٹی کی اصلاح کیلئے کام کر رہی ہوں لیکن اگر پارٹی نہیں بدلے گی تو میری کو شش ہو گی کہ پھر میں ہی خود کو بدل لوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزارت اطلاعات سے استعفیٰ اس لیے دیا تھا کیونکہ مجھے یہ وزارت صرف لیبل کی حد تک دی گئی تھی ،یہ وزارت پانچ جگہوں سے چلائی جا رہی تھی جس میں صدر ہاؤس، وزیراعظم ہاؤس ، پارٹی سیکرٹریٹ ،فریال بی بی اور سابق وزیراطلاعات کا گھر بھی شامل تھا جب اتنے سارے لوگ موجود تھے تو مجھے وزیر بنانے کی کیا ضرورت تھی ، مجھے تمام معاملات میں مسلسل بائی پاس کیا جا رہا تھااس لیے میں نے استعفیٰ دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.