حکمران غر یبوں کا خون نچوڑنے کی پا لیساں چلا رہے ہیں ‘دھونس دھاندلی‘ سرکاری وسائل کابے دریغ استعمال(ن) لیگ کی سیاست کا منشور ہے ‘آئندہ چند روز میں لاہور اور پنجاب کے کارکنوں سے ملاقات کر نے آرہا ہوں ‘پیپلزپارٹی غر یبوں کو بے روزگار کر نے کی حکمرانوں کی ہر پا لیسی کا ڈٹ کر مقابلہ کر یگی ، کسی ادارے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے

پا کستان پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو کی پارٹی راہنماؤں سے ٹیلی فونک گفتگو

اتوار 3 جنوری 2016 16:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکمران غر یبوں کا خون نچوڑنے کی پا لیساں چلا رہے ہیں ‘دھونس دھاندلی‘ سرکاری وسائل کابے دریغ استعمال(ن) لیگ کی سیاست کا منشور ہے ‘آئندہ چند روز میں لاہور اور پنجاب کے کارکنوں سے ملاقات کر نے آرہا ہوں ‘پیپلزپارٹی میں غر یبوں کو بے روزگا کر نے کی حکمرانوں کی ہر پا لیسی کا ڈٹ کر مقابلہ کر یگی اور کسی ادارے کی نجکاری نہیں ہونے دیگی ۔

وہ اپنے دورہ پنجاب کے حوالے سے صوبائی صدر میاں منظور احمد وٹو سمیت دیگر سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے پاکستان پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آج بھی بے نظیر بھٹوشہید کے مشن کو لیکر چل رہی ہے اور پنجاب میں پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر مضبوط بنائیں گے اور پارٹی ور کرز کو انکا اصل حق دیا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران اقتدار میں آنے سے پہلے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا نعرہ لگایا مگر آج بھی ملک بھر میں بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈ نگ جاری رہی ہے حکمرانوں کو اس پر قوم کو جواب دینا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ میں لاہور اور پنجاب کے کارکنوں سے ملاقات کر نے کیلئے آرہاہوں اور نہ صرف کارکنوں سے ملاقاتیں کر وں گا بلکہ انکے مسائل کو بھی حل کیا جا ئیگا۔