اٹلیٹٰکو میڈرڈ نے لیوانٹے کو دوستانہ میچ میں شکست دے دی

اتوار 3 جنوری 2016 16:30

اٹلیٹٰکو میڈرڈ نے لیوانٹے کو دوستانہ میچ میں شکست دے دی

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء ) سپین میں ہونے والے فٹبال میچ میں اٹلیٹکو میڈرڈ نے لیوانٹے کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔ سپین میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں اٹلیٹکو میڈرڈ اور لیوانٹے کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا ، کھیل کے پہلے ہاف میں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے لیکن کامیابی نہ ملی۔ دوسرے ہاف میں اٹلیکٹو میڈرڈ کے تھامس نے شاندار گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلوا دی جو کہ کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔