”دورہ نیوزی لینڈ“

پاکستانی ٹیم 10 جنوری کوراستہ دبئی سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگی

اتوار 3 جنوری 2016 17:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جنوری۔2016ء)نیوزی لینڈ کے خلاف 3ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے پاکستان ٹیم 10 جنوری کو کراچی سے براستہ دبئی ،نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔دورہ نیوزی لینڈ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کے لئیپاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے ،جبکہ نیوزی لینڈکے خلاف 3ٹی ٹوئنٹی میچز اور 3ون ڈے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان گزشتہ روز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اسکوڈ کی خاص بات محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت ہے،تاہم ان کی نیوزی لینڈ روانگی میں ویزا کلئیرنس حائل ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ پرامید ہے کہ نیوزی لینڈ ایمبیسی سے پیر یا منگل کے روز عامر کے حوالے سے کوئی جواب آجائے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 15 جنوری جبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز 25 جنوری سے ہوگا،جس کیلئے پاکستانی اسکواڈ 10 جنوری کی صبح کراچی سے روانہ ہوگا۔