نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے فائنلز میچ کے لیے وزیر اعظم کو آنے کی دعوت

اتوار 3 جنوری 2016 17:42

نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے فائنلز میچ کے لیے وزیر اعظم کو آنے کی دعوت

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جنوری۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ نیشنل ہاکی چیمپن شپ کے فائنلز کے لیے وزیر اعظم کو آنے کی دعوت دی ہے جبکہ پہلی بار کھلاڑیوں کو کیش انعامات سے نوازا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہاکی چیمپن شپ کے فا ئنلز کے لیے وزیر اعظم کو دعوت دی ہے۔ نیشنل چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کو پہلی بار کیش انعامات سے نوازا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ رانا مجاہد کے دور کے تمام قرض ادا کر چکے ہیں ، سینئر ٹیم مینجمنٹ کا اعلان چند روز میں کر دیا جائے گا جبکہ قومی ہاکی چیمپئن شپ کیلئے حکومت فنڈز نہیں دے رہی، تاہم 35 لاکھ روپے کی اسپانسر شپ لی ہے۔

متعلقہ عنوان :