پٹھان کوٹ ائیربیس حملہ ، ہلاک بھارتی فوجیوں کی تعداد 11ہوگئی ،18 اہلکار زخمی ،6 دہشتگرد بھی مارے گئے،ہلاک ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں میں نیشنل سیکیورٹی گارڈز کے لیفٹیننٹ کرنل نیران جان کمار ، ڈیفنس سروسز کور کے 6 اہلکار، انڈین ائیر فورس کے 2 اہلکار جبکہ ائیر فورس ایلیٹ کمانڈوز کے 2 اہلکار شامل ہیں،سیکورٹی حکام ،نئی دہلی سمیت ملک کے تمام شہروں میں سیکورٹی ریڈالرٹ
اتوار 3 جنوری 2016 18:59
پٹھان کوٹ/نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جنوری۔2016ء) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ کے ائیربیس پر مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 11ہوگئی جس میں نیشنل سیکیورٹی گارڈز کے لیفٹیننٹ کرنل نیران جان کماربھی شامل ہیں جبکہ 18 اہلکا رزخمی ہوئے ہیں ،اس سے قبل ائیربیس پر تاحال موجود دو حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب کے نائب وزیرِ اعلی سکھبیر سنگھ بادل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضائیہ کے اڈے پر دو حملہ آوروں کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ فضائی اڈے کی حدود میں بھرپور آپریشن جاری ہے اور علاقے کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ دونوں حملہ آور وقفے وقفے سے فائرنگ کر رہے ہیں اور اڈے پر مزید فوجی کمک بھیج دی گئی ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.