22سالہ انگلش کاوٴنٹی کرکٹر ہوبڈن کی سکاٹ لینڈ میں اچانک موت
فہد شبیر اتوار 3 جنوری 2016 19:51
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3جنوری۔2016ء) انگلش کاوٴنٹی سسیکس کیلئے کھیلنے والے ابھرتے ہوئے انگلش فاسٹ باوٴلر میتھیو ہوبڈن 22 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ہوبڈن نے سسیکس کیلئے اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو 2014 میں کیا تھا، گزشتہ تین سیزن سے وہ کاوٴنٹی کی تمام طرز کی کرکٹ میں نمائندگی کرتے آ رہے تھے اور اگست میں سسیکس کیلئے آخری میچ کھیلا تھا۔
ان کی موت کی وجوہات کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا لیکن ذرائع کے مطابق ان کی موت اسکاٹ لینڈ میں اچانک واقع ہوئی۔انگلش کرکٹ بورڈ کے فاسٹ باوٴلنگ کوچ کیون شائن نے کہا کہ میٹ بے پناہ صلاحیت کا حامل نوجوان کرکٹر تھا اور ان کی کمی انتہائی شدت محسوس ہو گی۔ہوبڈن انگلینڈ کی قومی ٹیم کیلئے کھیلنے کے خواہشمند تھے اور حال ہی انہیں انگلینڈ کے پرفارمنس پروگرام میں شامل چھ کھلاڑیوں کی فہرست کا حصہ بنایا گیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.