گوجرانوالہ، چار مشتبہ افراد ایک گھر میں گھس گئے، پولیس کی فائرنگ، کئی گھنٹے آپریشن‘علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

اتوار 3 جنوری 2016 20:35

گوجرانوالہ، چار مشتبہ افراد ایک گھر میں گھس گئے، پولیس کی فائرنگ، کئی ..

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جنوری۔2016ء) گوجرانوالہ میں چار مشتبہ افراد ایک گھر میں گھس گئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا‘اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

مشتبہ افراد نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے جواب میں پولیس نے زبردست فائرنگ اور شیلنگ کی جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقابلہ شروع ہونے کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی۔پولیس کا آپریشن کئی گھنٹے جاری رہا۔ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد ڈاکو تھے جو لوٹ مار کیلئے گھر میں داخل ہوئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے ان کی ساتھی ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :