سوا ت ،شانگلہ ،ملاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے ‘جامبیل میں راہ گیر بچہ جاں بحق

اتوار 3 جنوری 2016 21:32

سوا ت ،شانگلہ ،ملاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے ‘جامبیل ..

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔3جنوری۔2016ء) سوا ت ،شانگلہ ،ملاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ،جامبیل میں دیوارگرنے سے 7سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا،زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور استغفار کا ورد کرتے رہے ،مینگورہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علاقہ جامبیل میں راہ چلتے سات سالہ بچے فہد ولد سردارحسین پر دیوار گرگئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور بعدازاں اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.5ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10کلومیٹر رہی ،زلزلہ کا مرکز بشام کا پہاڑی سلسلہ رہا ،سوات میں مسلسل وقفے وقفے سے جاری زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے �

(جاری ہے)