قائداعظم ٹرافی فائنل، بلاول بھٹی کے باوٴنسر پر شان مسعود بال بال بچ گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 3 جنوری 2016 21:52

قائداعظم ٹرافی فائنل، بلاول بھٹی کے باوٴنسر پر شان مسعود بال بال بچ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3جنوری۔2016ء) قائداعظم ٹرافی کا فائنل جو آج سے یونائٹیڈ بنک لمیٹڈ اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری ہے ۔ یو بی ایل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

میچ میں یو بی ایل کے باوٴلر کو سوئی ناردرن کے باوٴلر بلاول بھٹی نے باوٴنسر مارا جس ان کے ہیلمٹ کے باہر جانب لگا اور حفاظتی جالی لگی ہونے کے بعد شان مسعود زخمی ہونے سے بچ گئے۔ بلاول بھٹی کے اس باوٴنسر نے آسٹریلیا کھلاڑی فل ہگیس کے باوٴنسر کی یاد تازہ کر دی جب انہیں بھی ایسے ہی باوٴنسر کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان کی موت واقع ہو گئی تھی۔ آپ بھی اس باوٴنسر کی ویڈیو دیکھئے۔