دستاویزات تصدیق نہ کرنے والے طلباء پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم سے محروم ہو جائیں گے

اتوار 3 جنوری 2016 21:52

دستاویزات تصدیق نہ کرنے والے طلباء پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم سے محروم ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔3جنوری۔2016ء)جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان نے کہا ہے کہ پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کے لئے آن لائن درخواستیں جمع کرانے والے طلبہ 8 جنوری تک متعلقہ دستاویزات تصدیق کے لئے مشیر امور طلبہ کے دفتر میں جمع کرا دیں، بصورت دیگر وہ لیپ ٹاپ کے حصول سے محروم ہو جائیں گے۔