Live Updates

حکمران کر پشن اور لوٹ مارکر نیوالوں کے محافظ بنے ہوئے ہیں‘ حکمرانوں کو کسی صورت ملک میں ”ون مین “شونہیں چلانے دیں گے ‘حکمران ضد اور ہٹ دھر می کے ذریعے کالا باغ ڈیم کی طر ح اقتصادی راہداری منصوبے کو بھی متنازعہ بنارہے ہیں ‘ خیبر پی کے کی تمام جماعتیں اقتصادی راہداری کے خلاف ہیں‘آئندہ دو تین ماہ میں تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات ہو جائیں گے جس سے تحر یک انصاف مزید مضبوط ہوگی، تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کا انٹرویو

اتوار 3 جنوری 2016 22:13

حکمران کر پشن اور لوٹ مارکر نیوالوں کے محافظ بنے ہوئے ہیں‘ حکمرانوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران کر پشن اور لوٹ مار ختم کر نے کی بجائے کر پٹ افراد کے محافظ بنے ہوئے ہیں‘ حکمرانوں کو کسی صورت ملک میں ”ون مین “شونہیں چلانے دیں گے ‘حکمران ضد اور ہٹ دھر می کے ذریعے کالا باغ ڈیم کی طر ح اقتصادی راہداری منصوبے کو بھی متنازعہ بنارہے ہیں ‘ خیبر پی کے کی تمام جماعتیں اقتصادی راہداری کے خلاف ہیں‘آئندہ دو تین ماہ میں تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات ہوجائیں گے جس سے تحر یک انصاف مزید مضبوط ہوگی ۔

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا کہ ملک میں پیپلزپارٹی‘(ن) لیگ اور مولانا فضل الر حمن جیسے لوگوں نے کر پشن اور لوٹ مار کی دولت بچانے کیلئے یونین بنا رکھی ہے مگر تحر یک انصاف ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کے خلاف پہلے دن سے جنگ لڑ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف خود بھی ٹیکس نہیں دیتے اس لیے ٹیکس چوروں اور کالے دھن کا کاروبار کر نیوالوں کو تحفظ دینے میں بھی پیش پیش ہیں اور حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کی وجہ سے ملک میں معاشی بد حالی ‘بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کومت اقتصادی راہداری منصوبے کو متنازعہ بنارہی ہے اس منصوبے پر خیبر پختونخواہ سمیت دیگر صوبوں اور سیاسی جماعتوں کے بہت سے تحفظات ہیں جن کو ہر صورت دور کیا جا نا چاہیے مگر نااہل حکمران اقتصادی راہداری کو کالاباغ ڈیم کی طرح متنازع بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمن یہ سب اکٹھے ہیں اور یہ سب کرپٹ نظام کو بچانا چاہتے ہیں، حکمرانوں کی سوچ ہے کہ بلیک منی ملک سے باہر کیسے لیکر جانی ہے‘ وزیراعظم نے پیکج دیکر عوام کے ضمیر کو خریدنے کی کوشش کی لیکن لوگوں نے یہ سب کچھ مسترد کردیا اور لودھراں میں (ن) لیگ کے امیدوار کو عبر تناک شکست ہوئی اور تحر یک انصاف نے تاریخی کا میابی حاصل کی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات