مولانا فضل الرحمان سے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ،اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال

اتوار 3 جنوری 2016 22:18

مولانا فضل الرحمان سے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3جنوری۔2016ء) اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ملاقات میں ایم این ایز انجینئر حامد الحق‘ ساجد نواز خان‘ ڈاکٹر حیدر علی میئر پشاور ارباب عاصم‘ ڈاکٹر سید عالم مسعود‘ سینیٹر حاجی غلام علی اور عبدالجلیل جان کے علاوہ جے یو آئی کے دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔

ملاقات میں اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق پائے جانے والی تشویش و اضطراب پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سپیکر اسد قیصر نے راہداری منصوبے سے متعلق صوبائی اسمبلی کے تحفظات سے متعلق مولانا فضل الرحمان تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حالات اور وقت کا تقاضہ ہے کہ اس بارے میں جماعتی وابستگیوں سے بالاتر رہ کر ایک موقف اختیار کیا جائے سپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ مولانا فضل الرحمان اس بارے میں ہماری سرپرستی کرے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق صوبائی اسمبلی کی متفقہ قراردادیں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے کے اراکین اسمبلی نے اس بارے میں تشویش ہے کیونکہ یہ صوبہ دہشتگردی کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور معیشت تباہ ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم منصوبے سے متعلق پائی جانے والی تشویش کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا انہوں نے اس بارے میں سپیکر اسد قیصر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس بارے میں انہیں تفصیلی بریفنگ دی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 28مئی کو وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جو فیصلے ہوئے تھے ان کی روشنی میں جلد ہی ایک اور اجلاس بھلا کر دوبارہ اس بارے میں اتفاق رائے پیدا کر کے مشترکہ موقف اختیار کیا جائے گا انہوں نے اس مجوزہ اجلاس میں ڈاکٹر سید عالم مسعود کو بھی شرکت اور بریفنگ کی دعوت دی۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مجوزہ اجلاس کے بعد تمام جماعتیں ایک مشترکہ موقف اختیار کرے گی۔