آسٹریلیا سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی شہری کو کراچی ایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا، آسٹریلوی پولیس کی ٹیم کو طیارے سے باہر نہیں آنے دیا گیا
پیر 4 جنوری 2016 00:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پرآسٹریلیا سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی شہری کو کراچی ایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا،جبکہ پاکستانی شہری کے ساتھ آنے والی آسٹریلوی پولیس کی ٹیم کو طیارے سے باہر نہیں آنے دیا گیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اتوار کو آسٹریلین پولیس اسکارٹ ایک شخص کو وزارت داخلہ کی تصدیق کے بغیر ڈی پورٹ کرکے کراچی ایئرپورٹ لے آئی، وزیر داخلہ کی ہدایت کے مطابق نہ تو متعلقہ شخص کو اترنے دیا گیا اور نہ ہی آسڑیلین پولیس اسکارٹ کو طیارے سے باہر آنے کی اجازت دی گئی ،ڈی پورٹ کئے گئے شخص کو پولیس اسکارٹ سمیت اسی فلائٹ سے واپس آسٹریلیا بھیج دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص ایک آسٹریلو ی خاتون سے شادی تھا اور علیحدگی ہونے پر اسے پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے بغیر متعلقہ کاغذات ایک مسافر کو کراچی لانے پر تھائی ایئر لائن کو بھی نوٹس جاری کردیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.