محمد عامر ایک بار پھر لارڈ میں باؤلنگ کروانے کے خواہاں

پیر 4 جنوری 2016 11:33

محمد عامر ایک بار پھر لارڈ میں باؤلنگ کروانے کے خواہاں

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4 جنوری- 2016ء) فاسٹ بولرمحمدعامر نے کہا ہے کہ کارکردگی دکھا کر کرکٹ حلقوں کا اعتماد حاصل کروں گا ، انگلینڈ میں دوبارہ کھیلنا اور لارڈز میں پھر باؤلنگ کرانا چاہتا ہوں ۔

(جاری ہے)

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں فاسٹ بولر محمد عامرکا کہنا تھا کہ وہ آہستہ آہستہ لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ، وہ اب پہلے سے مختلف اور زیادہ مثبت انسان ہیں ، انہیں کم عمری میں بہت سے تجربات ہوئے تاہم مستقبل کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں ، کوئی انہیں برا کہے تو انہیں خود کو اچھا ثابت کرنے کا موقع بھی ملنا چاہیے ، وہ ایک کی رائے کی قدر کرتے ہیں ۔

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کے حوالے سے محمد عامر کا کہنا تھا کہ ان کی کیمپ میں سب سے ملاقات ہوئی اور انہیں خوشی ہے کہ سب نے ان کی بات سنی ، اب یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ انہیں قبول کیا جاتا ہے یا نہیں تاہم یقین ہے کہ انہیں کھیلتا دیکھ کر قبول کرلیا جائے گا ۔