خلیج تعاون کونسل کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان

پیر 4 جنوری 2016 11:35

خلیج تعاون کونسل کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی مکمل حمایت ..

ریاض ۔ 04 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق 6 خلیجی عرب ریاستوں پر مشتمل کونسل کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف الزیانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جی سی سی سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وہ ایران کو ذمے دار قرار دیتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں یہ واضح نہیں کیا ہے کہ جی سی سی ایران کو کس معاملے کا ذمے دار قرار دیتی ہے۔درایں اثناء کویت نے بھی سعودی عرب کی قومی سلامتی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔اردن نے ایران میں سعودی سفارت خانے اور قونصل خانے پر مشتعل مظاہرین کے حملوں کی مذمت کی ہے اور ان کارروائیوں کو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قراردیا ہے۔اردن کے وزیرمملکت برائے میڈیا امور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور ایران کی دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کی مذمت کرتا ہے۔