لاہور‘ بادامی باغ میں گیس لیک ہونے سے 50 سے زائد افراد متاثر‘ فیکٹری سیل

پیر 4 جنوری 2016 11:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) لاہور کے علاقے بادامی باغ میں گیس کی لیکیج سے پچاس سے زائد افراد متاثر ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے فیکٹری کو سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دو ماہ میں بادامی باغ کے علاقے میں گیس لیکیج کا یہ دوسراواقعہ ہے جس میں پچاس سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

کھوکھر روڈ بادامی باغ میں عرفان اسٹیل ملز میں گیس سلنڈر میں لیکیج کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں کا کہنا ہے ان کے علاقے میں گیس کی لیکیج معمول کی بات ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نوٹس نہیں لیتی جبکہ اس بار انتظامیہ نے فیکٹری کو سیل تو کر دیا ہے لیکن اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے کچھ نہیں کیا جاتا۔

متعلقہ عنوان :