دبئی : دی ایڈریس ہوٹل فائر فائٹرز کی امدادی سر گرمیوں کی ویڈیو جاری ، سوشل میڈیا پر مقبول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 جنوری 2016 11:46

دبئی : دی ایڈریس ہوٹل فائر فائٹرز کی امدادی سر گرمیوں کی ویڈیو جاری ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جنوری 2016 ء) : سالٍ نو کے آغاز سے کچھ دیر قبل ہی دبئی کے المعروف برج الخلیفہ کے قریب موجود ”دی ایڈریس“ نامی ایک ہوٹل میں آتشزدگی کا ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا، لیکن آتشزدگی کے وقت دبئی کے بہادر فائر فائٹرز کی بر وقت امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں جانی نقصان نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

دبئی پولیس نے حال ہی میں فائر فائٹرز کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دبئی پولیس اور فائر فائٹرز کے بہادر جوانوں نے کس طرح ہوٹل میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکالا۔

سوشل میڈیا پر دبئی پولیس کی جانب سے جاری کی گئی یہ ویڈیو مقبول ہو گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی سول ڈیفنس سمیت دیگر ریسکیو ٹیموں کی کوششوں کو بھی سراہا جا رہا ہے۔ دبئی پولیس کی جانب سے جاری کی گئی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :