گلشن گروور میرے بہترین دوست ہیں‘ منیشا کوئرالہ

پیر 4 جنوری 2016 11:58

گلشن گروور میرے بہترین دوست ہیں‘ منیشا کوئرالہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ منیشیا کوئرالہ نے کہا ہے کہ اداکار گلشن کروور ان کے بہترین دوست ہیں جن پر وہ انحصار کرتی ہیں-ذرائع ابلاغ کے مطابق منیشیا کوئرالہ نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ گلشن گروور گزشتہ دو عشروں سے ان کے بہترین دوست ہیں جن پروہ ب ہت زیادہ انحصار کرتی ہیں-انہوں نے گلشن گروور کے ساتھ اپنی تصویریں بھی شیئر کی ہیں جس میں انہیں اپنے دوستوں کے ساتھ لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے واضح رہے منیشا کوئرالہ اور اداکار گروور فلم سوداگر‘ ملن‘ صنم‘ انگارے اور کارتوس میں اکٹھے کام کر چکے ہیں-