ببرک شاہ کی فلم ” مولا وے “کی نمائش رواں یا اگلے ماہ ہوگی

پیر 4 جنوری 2016 11:58

ببرک شاہ کی فلم ” مولا وے “کی نمائش رواں یا اگلے ماہ ہوگی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) اداکار و ہدایتکار ببرک شاہ کی فلم ” مولا وے “رواں یا اگلے ماہ ریلیز کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ببرک شاہ نے اپنی فلم ” مولا وے “گزشتہ سال نومبر میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنی فلم کا ٹریلر بھی جاری کر دیا تھا مگر اب دوستوں کے مشورے پر انہوں نے اپنی فلم رواں یا اگلے ماہ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ببرک شاہ نے سرد موسم کے پیش نظر اپنی فلم کی نمائش کو ملتوی کیاہے تاہم وہ جنوری یافروری میں اپنی فلم کو پاکستان بھر میں نمائش کیلئے پیش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :