لاہور ،نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ،2افراد جاں بحق

پیر 4 جنوری 2016 12:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) لاہور کے علاقے ہنجروال میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا ،دونوں افراد کو دیرینہ دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہنجروال میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا ،دونوں افراد کو دیرینہ دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا ۔

واردات کے بعد موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مرنے والوں کی شناخت فیصل اور عمران کے نام سے ہوئی ہے ، واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جس کی شناخت نبیل کے نام سے ہوئی ، پولیس نے میتوں کو مردہ خانے منتقل کیا جبکہ زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا۔ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :