کرکٹ کے حلقوں کااعتمادکارکردگی سے حاصل کروں گا، محمد عامر

پیر 4 جنوری 2016 12:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) فاسٹ بولرمحمدعامر نے کہا ہے کہ کرکٹ کے حلقوں کااعتمادکارکردگی سے حاصل کروں گا،انگلینڈ میں دوبارہ کھیلناچاہتا ہوں،لارڈز میں پھر باؤلنگ کرناچاہتاہوں، جانتا ہوں لوگ کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ، اظہر اور حفیظ کے موقف سے دکھ نہیں ہوا ۔ ایک انٹرویو میں فاسٹ بولر محمد عامرکا کہنا تھا کہ لوگوں کا اعتماد آہستہ آہستہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گا اب میں مختلف اورپہلے سے زیادہ مثبت انسان ہوں۔

کم عمری میں بہت سے تجربات ہوئے،مستقبل کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا،کوئی مجھے براکہتا ہے تومجھے اچھا ثابت کرنیکاموقع بھی ملناچاہیے،ہر کسی کو اپنی رائے رکھنے کا حق ہے میں ہرایک کی عزت کرتاہوں۔ ٹریننگ کیمپ میں شرکت کے حوالے سے محمد عامر کا کہنا تھا کہ کیمپ میں سب سے ملاہوں خوشی ہے کہ سب نے میری بات سنی، وقت بتائے گا کہ مجھے قبول کیا جاتا ہے یا نہیں، یقین ہے مجھے کھیلتا دیکھ کر قبول کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں محمد عامر نے کہا کہ اظہر اور حفیظ نے میرے حوالے سے جو کہا یا جو کیا اس سے دکھ نہیں ہے وہ سینئر ہیں میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں جانتا ہوں لوگ کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں مگر میں اپنی پرفارمنس سے یہ داغ دھو کر سب کے دل جیت لوں گا ۔

متعلقہ عنوان :