فلمسٹار میرا اور شفقت چیمہ 22 جنوری سے ملتان میں اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گے

پیر 4 جنوری 2016 12:56

فلمسٹار میرا اور شفقت چیمہ 22 جنوری سے ملتان میں اسٹیج ڈرامے میں پرفارم ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) فلمسٹار میرا اور شفقت چیمہ 22 جنوری سے ملتان میں پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے اداکارہ میرا اور ڈرامہ پروڈیوسر شیخ نعیم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق میرا 22 جنوری سے اداکار شفقت چیمہ کے ہمراہ ملتان کے سٹار لیٹ تھیٹر میں پرفارم کریں گی ۔ آٹھ روزہ سپیل کے اسٹیج ڈرامے کے لیے اداکارہ میرا نے 20لاکھ روپے معاوضہ طلب کیا ہے اور اس حوالے سے ڈرامہ پروڈیوسر اور میرا کے درمیان تحریری معاہدہ طے پا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :