پریانکا چوپڑا نے اداکاری میں گم ہو کر گلوکاری کو پس پشت ڈال دیا

پیر 4 جنوری 2016 13:39

پریانکا چوپڑا نے اداکاری میں گم ہو کر گلوکاری کو پس پشت ڈال دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء)بولی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ پریانکا چوپڑا آجکل اپنی پہلی امریکی ٹیلی ویڑن سیریز کوانٹکو اور حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی ہندی فلم ”باجی راوٴ مستانی “میں بہترین اداکاری کی وجہ سے شہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔ ہندوستان ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ دنوں مختلف پروجیکٹس میں اداکاری کی بنا پر بے حد مصروف رہیں جس کے باعث وہ موسیقی کو بالکل وقت نہیں دے پائیں۔

(جاری ہے)

تاہم جیسے ہی انھیں فراغت کے لمحات میسر آئیں گے وہ ایک مرتبہ پھر سے موسیقی کی طرف توجہ دیں گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ شاید انھیں کوانٹکو کے دوسرے سیزن میں بھی اداکاری کی پیشکش کی جائے۔ ہندی فلموں میں اداکاری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں 33سالہ اداکارہ کا کہنا تھاوہ فلموں میں اداکاری کسی صورت ترک نہیں کر سکتیں۔ پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ وہ آئندہ بھی اپنے تمام تر پروجیکٹس کو ساتھ لیکر کر چلنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ واضح رہے اداکارہ آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”جئے گنگا جل“ کی تشھیری مہم میں مصروف ہیں