سونم کپور، ارجن کپور اور کرینہ کپور کی ”کی اینڈکا“ دیکھنے کیلئے بیتاب

پیر 4 جنوری 2016 13:39

سونم کپور، ارجن کپور اور کرینہ کپور کی ”کی اینڈکا“ دیکھنے کیلئے بیتاب

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کزن اداکار ارجن کپور کو انکی نئی آنے والی فلم ”کی اینڈ کا“ میں کرینہ کپور کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے جلد دیکھنے کی خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی طرف سے حال ہی میں مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر اپنی ٹویٹس میں کہا کہ وہ جلد ارجن اور کرینہ کو بڑی سکرین پر اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھنا چاہتی ہیں اور اب مزید صبر نہیں کر سکتیں۔

آر بالکی کی ”کی اینڈ کا“ میں بجرنگی بھائی جان سٹار کرینہ کپور ، غنڈے سٹار ارجن کپور ، میگا سٹار امیتابھ بچن اور جیا بچن نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔آربالکی کی ”کی اینڈ کا“ رواں سال یکم اپریل کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی