اداکار رنویر سنگھ کا دیپکا پڈوکون کیساتھ اچھے انجام والی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار

پیر 4 جنوری 2016 13:45

اداکار رنویر سنگھ کا دیپکا پڈوکون کیساتھ اچھے انجام والی فلم میں کام ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) اداکار رنویر سنگھ نے دیپکا پڈوکون کیساتھ کسی اچھے انجام والی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ انھوں نے دیپکا کے ساتھ جتنی فلمیں کی ہیں ان کے آخر میں دونوں کی موت ہوجاتی ہے تاہم اب وہ ایسی فلم کرنا چاہتے ہیں جس کا انجام اچھا ہو اور وہ دپیکا کے ساتھ خوشی سے زندگی گزاریں۔ رنویر کے مطابق ان کی والدہ کو فلموں کے آخر میں اپنے بیٹے کا مرجانا بالکل پسند نہیں۔ رنویر سنگھ کے مطابق ان کے کیرئیر کی فلموں میں اب تک تین ایسی فلمیں ہیں جس کے آخر میں ہیرو کی موت ہوجاتی ہے جن میں ”رام لیلا، غنڈے اور ” باجی راؤ مستانی “ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :