خواتین کی فلاح کیلئے تنظیموں سے وابستہ ہوں‘ ہما قریشی

پیر 4 جنوری 2016 13:53

خواتین کی فلاح کیلئے تنظیموں سے وابستہ ہوں‘ ہما قریشی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) بالی وڈ کی اداکارہ ہماقریشی نے کہا ہے کہ میں خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف تنظیموں کے ساتھ وابستہ ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں حال ہی میں خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم کے ڈرامے میں پرفارم کیا تھا۔ میں اس قسم کے کام دل کی تسلی کیلئے کرتی رہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے میک اپ کرنا اچھا لگتا ہے۔

(جاری ہے)

میرا خیال ہے کہ ہر لڑکی کو میک اپ کرنا اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت میراٹھی فلم ”ہائی وے“ کر رہی ہوں۔ مجھے گلیمرس دکھنا اور گلیمرس کردار اچھے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی شخصیت کے ساتھ تجربے کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں شروع سے ہی چیلنجنگ کردار کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ کہوں گی کہ اب سینما تیزی سے بدل رہا ہے۔ مجھے منفرد کام کرنا اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں فلمی پراجیکٹس کی وجہ سے بہت زیادہ مصروف ہوتی ہوں اسی وجہ سے فیملی سے دور رہتی ہوں۔