ملتان : 25 تولہ سونے کے تاج کا تحفہ، جہانگیر ترین نے شوکت خانم اسپتال کو عطیہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 جنوری 2016 14:02

ملتان : 25 تولہ سونے کے تاج کا تحفہ، جہانگیر ترین نے شوکت خانم اسپتال ..

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جنوری 2016 ء) : این اے 154 لودھراں سے شاندار کامیابی کے بعد پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے پارٹی سمیت کارکنان کی جانب سے بھی خوب داد اور مبارکبادیں وصول کیں۔

(جاری ہے)

این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد جہانگیر ترین کو پی ٹی آئی سیالکوٹ کی جانب سے ایک 25 تولہ سونے کا تاج پہنایا گیا جسے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے شوکت خانم کینسر اسپتال پشاور کوبطور عطیہ دینے کا اعلان کر دیا ہے، دو روز قبل جہانگیر ترین پی ٹی آئی سیالکوٹ کے رہنماؤں عثمان ڈار اور عمر ڈار کی دعوتٍ خصوصی پر سیالکوٹ پہنچے جہاں جہانگیر ترین کی تاج پوشی پر انہیں 25 تولہ سونے کا تاج پہنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :