سپریم کورٹ میں بے نظیر بھٹو قتل کیس بارے سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے درخواست دائر

پیر 4 جنوری 2016 14:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ میں بے نظیربھٹو کے قتل سے متعلق سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں دائر درخواست میں درخواست گزار بیرسٹر ظفر اللہ کی جانیوالی موقف اختیار کیا ہے کہ بے نظیر بھٹو سے متعلق سکاٹ لینڈ یارڈ سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں نے تحقیقات کی لیکن ابھی تک کسی بھی ادارے کی جانب سے رپورٹ کو منظر عام پرنہیں لایا گیا جس سے سکیورٹی میں غفلت برتنے والے افراد سمیت اس وقت کے حکومتی عہدیداروں کی ذمہ داری کا تعین نہیں ہوسکا ، لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ رپورٹس کو منظر عام پر لانے کا حکم دیا جائے