تعلیم ترقی کا واحد زینہ ہے،میاں عرفان دولتانہ
پیر 4 جنوری 2016 14:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ تعلیم ترقی کا واحد زینہ ہے۔تعلیم کو فروغ دے کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جاسکتاہے ،یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں شعبہ تعلیم کو پائیدار بنیادوں پر استوارکرنے کے لیے ٹھوس پالیسی اپنائی ہے اور تعلیمی شعبے میں انقلابی اصلاحات کے جامع پروگرام پر عملدرآمدکیا جارہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے علم کی کرنیں صوبے کے کونے کونے میں پھیلانے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل اپنایا ہے ۔(جاری ہے)
انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کے بچوں کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے غریب گھرانوں اور خاک آلود گلیوں کے بچوں کو معیاری تعلیم کی مفت فراہمی کے لیے دانش سکولز قائم کیے گئے ہیں۔علم و دانش کے ان گہواروں میں غریب بچوں کو نہ صرف تعلیمی سہولیات مفت حاصل ہیں بلکہ انہیں مفت قیام و طعام بھی حاصل ہے ۔انہوں نے کہا دانش سکول معاشرے میں انتہا پسنددانہ رحجانات کے خاتمے میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔ان سکولوں میں سمارٹ بورڈز کے ذریعے جدید تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.