وادی کیلاش کے مذہبی سربراہ قاضی میر زماس انتقال کر گئے

پیر 4 جنوری 2016 14:49

وادی کیلاش کے مذہبی سربراہ قاضی میر زماس انتقال کر گئے

کیلاش،پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء)وادی کیلاش کے مذہبی سربراہ قاضی میر زماس انتقال کر گئے،مذہبی سربراہ کے انتقال پر 3روزہ سوگ کی تقریبات کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وادی کیلاش کے مذہبی سربراہ تویل علالت کے بعد پشاور میں انتقال کر گئے جس کے بعد کیلاش کے مذہبی رہنماؤں کی طرف سے 3روزہ سوگ کی تقریبات کا اعلان کر دیا گیا ہے،تقریبات کے لیے 50بکریاں ذبح کی جائیں گی جس سے مہمانون کے لیے دیسی گھی مین روایتی کھانے تیار ہوں گے جبکہ کیلاشی خواتین نے رواتی ماتمی رقص بھی شروع کر دیا ہے۔