سڈنی ٹیسٹ کا دوسرا د ن بارش سے متاثر

پیر 4 جنوری 2016 15:04

سڈنی ٹیسٹ کا دوسرا د ن بارش سے متاثر

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے بارش سے متاثرہ دوسرے دن کے اختتام پر بریتھویٹ کی ذمہ دارانہ بلے بازی کے بدولت7 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنالیے۔ویسٹ انڈیز نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تو ٹیم کا اسکور 6 کٹوں پر 207 رنز تھا تاہم وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے کھیل کو باربار روکنا پڑا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کارلوس بریتھویٹ نے 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے جارحانہ 69 رنز کی اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کو میچ میں بہتر پوزیشن پر لاکھڑا کیا اور سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کی امید تازہ کردی۔بریتھویٹ اور رام دین نے ساتویں وکٹ کی شراکت داری میں 87 رنز بنائے۔ بریتھویٹ کو پیٹنسن نے بولڈ کیا۔

(جاری ہے)

رام دین 30 اور کیماروچ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کا اسکور 7وکٹوں پر 248 رنز ہے۔

اس سے قبل میچ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے روز 7وکٹوں پر 207 رنز بنائے.ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھویٹ نے پہلے روز 85 رنز کی ذمہ دارازنہ اننگز کھیلی۔ڈیرن براوو 33، مارلن سیموئلز4 اور بلیک ووڈ 10 رنز بناسکے جبکہ کپتان جیسن ہولڈر ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔آسٹریلیا کی جانب سے جیمزپیٹنسن اور ناتھن لیون نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :