پاکستان سپر لیگ میڈیا رائٹس کیس ،لاہور ہائیکورٹ نے درخواست خارج کردی

پیر 4 جنوری 2016 15:06

پاکستان سپر لیگ میڈیا رائٹس کیس ،لاہور ہائیکورٹ نے درخواست خارج کردی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) لاہورہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ کے میڈیا رائٹس کے حوالے سے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے پاکستان سپر لیگ کے میڈیا رائٹس پی ٹی وی اور ٹین اسپورٹس کو دینے کے خلاف درخواست دائر کی تھی ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیاتھاکہ پی سی بی نے میڈیا رائٹس کی فروخت میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے، عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔