انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے محکمہ پولیس میں جعلی بھرتیوں کے الزام میں گرفتارسات ملزمان کو پانچ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے حتمی چالان طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 15:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جنوری۔2016ء) انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال نے کیس کی سماعت کی۔پولیس نے گرفتار سابق پولیس اہلکاروں کو سخت سکیورٹی میں جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت کے روبرو پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کا حتمی چالان مکمل کرنے کرنے کے لئے مزید مہلت فراہم کی جائے۔جس پر عدالت نے مرکزی ملزم عظیم سمیت سات سابق پولیس اہلکاروں کو پانچ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔عدالت نےاآئندہ سماعت پر ملزمان کا حتمی چالان عدالت میں پیش کرنے کی ہدائت کر دی۔گرفتار ملزمان کے خلاف محکمہ پولیس میں ایک سو چھتیس جعلی پولیس اہلکار بھرتی کرنے کے الزام کے تحت دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :