لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ کے میڈیا حقوق من پسند اداروں کو فروخت کرنے کے خلاف دائر پٹیشن واپس لینے کی بناءپر نمٹا دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 15:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار شہزادہ مظہر نے موقف اختیار کیا تھاکہ پی سی بی نے سپر لیگ کے میڈیا حقوق کی فروخت کے لئے نیلامی کا اشتہار جاری کیا مگر نیلامی کا عمل مکمل کئے بغیر ہی پی ٹی وی اور ٹینس سپورٹس کو میڈیا حقوق فروخت کر دئیے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ پی سی بی نے نیلامی کا عمل مکمل کئے بغیر قواعدو ضوابط کے برعکس میڈیا حقوق فروخت کئے لہذا عدالت غیر قانونی طور پر فراہم کئے گئے میڈیا رائٹس کے خلاف اقدام کو کالعدم قرار دے۔تاہم پیر کے روز عدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی پٹیشن واپس لینا چاہتے ہیں۔جس پر عدالت نے درخواست واپس کرتے ہوئے نمٹا دی۔