لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کے لئے دائر درخواست مزید کاروائی کے لئے ممبر انسپکشن ٹیم کو بھجوا دی.

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 15:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جنوری۔2016ء) یہ درخواست سول سوسائٹی نیٹ ورک کے سربراہ عبداللہ ملک کی جانب سے دائر کی گئی تھی.

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا تھا کہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے واقعے سے خواتین میں عدم تحفظ کا احساس بڑھا ہے،، ملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے متاثرہ طالبہ اور اس کے اہل خانہ دباو ¿ کا شکار ہیں،، درخواست میں استدعا کی گئی کہ معاملے کی سنگینی کے پیش نظر واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کے احکامات صادر کئے جائیں اور عدالتی کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے،، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر مو ¿ثر قانون سازی کے بھی احکامات صادر کئے جائیں.چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجازالاحسن نے درخواست مزید کاروائی کے لئے عدالت عالیہ کے ممبر انسپکشن ٹیم کو بھجوا دی.