لاہور : میری آئندہ فلم میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین مرکزی کردار نبھائیں گے ۔ پاکستانی ہدایتکار سید نور کی اُردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 جنوری 2016 16:33

لاہور : میری آئندہ فلم میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین مرکزی کردار نبھائیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جنوری 2016 ء) : اُردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے لالی وڈ کے معروف ہدایتکار سید نور کا کہنا تھا کہ ان کی آنے والی فلم ایک اسکالر کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جس کے لیے انہوں نے پاکستان کے معروف اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت کا انتخاب کیا ہے ، سید نور کا کہنا تھا کہ جناب عامر لیاقت حسین سے زیادہ اس کردار کے ساتھ کوئی انصاف نہیں کر سکتا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بھی اس کردار کو نبھانے کی حامی بھر لی ہے۔سید نور نے بتایا کہ ان کی آنے والی فلم کی شوٹنگ عامر لیاقت حسین کی مصروفیت کی بنا پر رواں سال مارچ میں شروع ہونا متوقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری کو ہمیشہ بطور فخر ہی اپنایا ہے ور میری خواہش ہے کہ فلم کے مضمون کو ہر کالج اور یونیورسٹی میں بطور نصاب پڑھایا جائے۔ انہوں نے اپنی آنے والی فلم سے متعلق مزید کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ یہ فلم لالی وڈ کی بحالی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔