پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 94ہزارہوگئی ‘وزارت صحت

پیر 4 جنوری 2016 16:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) حکام وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 94ہزارہے جن میں سے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 14ہزار579ہے اور ان میں سے 7 ہزار 535 قابل علاج ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں ایڈز کے 2200 مریض رجسٹرڈ ہیں ۔ایک رپورٹ کے مطابق وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ سال 2014 میں پنجاب میں 16 بچے ایڈز کی بیماری ساتھ لیکر پیدا ہوئے جبکہ خوش قسمتی سے 2015 میں ایسا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ملک میں ایڈز کے علاج کے لیے 20 سینٹرز موجود ہیں اور رواں سال مزید 10 سینٹرزقائم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :