شادی کےپھیروں کےد وران دلہا کی دھوتی کھل گئی!

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 4 جنوری 2016 16:51

شادی کےپھیروں کےد وران دلہا کی دھوتی کھل گئی!

بھارت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جنوری2016 ء)شادی کے وقت نکاح یا پھیروں کے دوران موقع موجود سب افراد کی نظریں دولہے اور دلہن پر سے نہیں ہٹتی۔ کیا کیمرہ مین، کیا مہمان سب ہی دولہا اور دلہن کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ اسی طرح ایک موقع پر پر ایک دولہا نے خواہش کی ہوگی کہ کاش کوئی نہ دیکھ رہا ہوتا۔

(جاری ہے)

یوٹیوب کی ایک ویڈیو کے مطابق کیرالہ ، بھارت میں شادی کے دوران ایک انوکھا واقعہ پیش آیا۔ویڈیو کے مطابق شادی کے پھیروں کے دوران ہی دلہا کی دھوتی کھل گئی۔ اس المیے سے چند لمحوں پہلے تک چہکنے والے دولہا کی تو شرمندگی کی انتہاء نہیں رہی مگر دلہن سمیت سارے ہی مہمان بھی ہنس ہنس کرلوٹ پوٹ ہوگئے ۔