متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کم کرنے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 4 جنوری 2016 18:39

متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کم کرنے کا اعلان کر ..

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4جنوری 2016 ء) متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی ممالک اور ایران کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب، بحرین اور سوڈان کی جانب سے ایران کیساتھ ہرقسم کے سفارت اور دیگر تعلقات ختم کرنے کے بعد اب متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے بھی اہم اعلان سامنے آیا ہے۔ اماراتی حکومت نے ایران کیساتھ سفارتی تعلقات کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایران میں اپنے سفیر کو ملک واپس بلا لیا ہے۔ اماراتی حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ایران کی جانب سے خلیجی اور عرب ممالک کے معاملات میں مسلسل مداخلت کے بعد لیا گیا ہے۔