ٹیم میں واپسی محمد عامر کا حق، یاسر شاہ کا معطل ہونا پریشانی کا باعث:وقار یونس
تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھرپور توجہ مرکوز کی ہے اور تیز اورمثبت کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں کیو ں کہ ون ڈے کرکٹ میں تین سو کا ہدف معمول بن گیا ہے، تربیتی کیمپ دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو
پیر 4 جنوری 2016 18:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ٹیم میں واپسی محمد عامر کا حق ہے او ر ہم اسے ویلکم کہتے ہیں ، یاسر شاہ کا مثبت ڈوپ ٹیسٹ پر معطل ہونا پریشانی کا باعث ہے۔
(جاری ہے)
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قذافی سٹیڈ یم میں جاری تربیتی کیمپ میں دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ میں تربیت یافتہ فاسٹ باوٴلر محمد عامر نے اپنی سزا پوری کر لی ہے اور اب وہ قومی ٹیم میں شمولیت کے اہل ہیں ، انہیں ٹیم میں ویلکم کہتے ہیں اور امید ہے کہ وہ ٹیم کو اپنا 100فیصد دیں گے۔
وقار یونس کے مطابق لیگ سپنر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ میں معطل ہونا ہمارے لیے پریشان کن ہے ، دورہ نیو زی لینڈ میں ان کی کمی محسوس ہوگی تاہم انہیں اپنی ٹیم پر اعتما د ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے جاری تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھرپور توجہ مرکوز کی ہے اور تیز اورمثبت کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں کیو ں کہ ون ڈے کرکٹ میں تین سو کا ہدف معمول بن گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.