بھارت میں انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ 2016 کیلئے ڈویڑنل کبڈی ٹیم فیصل آباد کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

کیمپ میں 20 کھلاڑیوں نے شرکت کی جن کو دو سیشن میں ٹریننگ کروائی گئی پہلے سیشن میں فیزیکل فٹنس اوردوسرے سیشن میں گیم پریکٹس کروائی گئی اور کھیل کے جدید قواعد و ضوابط کے متعلق لیکچر دیا گیا انٹرنیشنل چیمپئن شپ 15 تا18 جنوری کو فرید آباد انڈیا میں کھیلی جائے گی

پیر 4 جنوری 2016 18:52

بھارت میں انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ 2016 کیلئے ڈویڑنل کبڈی ٹیم فیصل آباد ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ 2016 ء فرید آباد انڈیا کے لیے ڈویڑنل کبڈی ٹیم کا تربیتی کیمپ بوہڑاں والی گراوٴنڈ (کمپنی باغ) میں شروع ہوگیا۔ کیمپ میں 20 کھلاڑیوں نے شرکت کی جن کو دو سیشن میں ٹریننگ کروائی گئی پہلے سیشن میں فیزیکل فٹنس اوردوسرے سیشن میں گیم پریکٹس کروائی گئی اور کھیل کے جدید قواعد و ضوابط کے متعلق لیکچر دیا گیا۔

(جاری ہے)

عالمی کبڈی مبصر طیب گیلانی ،صدر ڈویڑنل کبڈی ایسوسی ایشن چوہدری جاوید کمال نے کیمپ کا افتتاح کیا۔ یاد رہے انٹرنیشنل چیمپئن شپ 15 تا18 جنوری کو فرید آباد انڈیا میں کھیلی جائے گی۔ جس میں 16 ممالک کی ٹیمیں ناک آوٴٹ کی بنیاد پر کھیلیں گی۔جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لیے سینئر کھلاڑی عبدالواحد گل کوچ شہباز بندیشہ ، زاہد بٹر ،عبدالحکیم اور یونس گجر بھی موجود تھے۔ڈویڑنل کبڈی ٹیم کا تربیتی کیمپ 12 جنوری تک جاری رہے گا