Live Updates

شوکت خانم ہسپتال میں افغان طالبان کے رہنما ملا ربانی کا علاج 1999 میں کیا گیا تھا: ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق

muhammad ali محمد علی پیر 4 جنوری 2016 19:13

شوکت خانم ہسپتال میں افغان طالبان کے رہنما ملا ربانی کا علاج 1999 میں ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4جنوری 2016 ء) ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال میں افغان طالبان کے رہنما ملا ربانی کا علاج 1999 میں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شوکت خانم ہسپتال میں طالبان رہنما کے علاج کے حوالے سے ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے۔ نعیم الحق نے بتایا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال میں افغان طالبان کے رہنما ملا ربانی کا علاج 1999 میں کیا گیا تھا۔ اس وقت طالبان کی افغانستان میں حکومت قائم تھی اور پاکستان کے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی قائم تھے۔ پیپلز پارٹی خوامخواہ کی الزام تراشیوں سے اجتناب کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات