خواتین کو درپیش ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں‘ حمیدہ وحید الدین
دس جنوری کو وویمن آن وہیلز کا آگاہی سیشن اور ریلی منعقد کی جارہی ہے‘ خواتین شرکت کریں گی‘وزیر برائے ترقی خواتین کا اجلاس سے خطاب
پیر 4 جنوری 2016 19:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ خواتین کو درپیش ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات یہاں سیکرٹری آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ شوکت علی، سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ ڈاکٹر آمنہ ، ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ذوالقر نین ، ڈائریکٹر وویمن ڈویلپمنٹ ساجد ترمذی ، فسٹ وویمن بینک کی بشریٰ اور دیگر نے شرکت کی۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے اجلاس کو وویمن پیکیج کے تحت خواتین کو ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے لیے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت طالبات اور ملازمت کرنے والی خواتین کو سکوٹیز فراہم کرے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاسکوٹیز کی فراہمی ، آگاہی سیشن اور منصوبے کے افتتاح کے سلسلے میں عملدرآمدکمیٹی کی سفارشات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔حمیدہ وحید الدین نے کہا کہ دس جنوری کو وویمن آن وہیلز کا آگاہی سیشن اور ریلی منعقد کی جارہی ہے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین شرکت کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکوٹیز کی فراہمی کا پائلٹ پراجیکٹ لاہور سے شروع کیا جارہاہے۔ بعدازاں اس کا دائرہ کار دوسرے شہروں تک بڑھا دیا جائے گا۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.