نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا

پیر 4 جنوری 2016 19:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) لاہور کے علاقے ہنجروال میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں افراد کو دیرینہ دشمنی کی بنا ء پر قتل کیا گیا ، واردات کے بعد موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، مرنے والوں کی شناخت فیصل اور عمران کے نام سے ہوئی ہے ، واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ۔ پولیس نے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے جبکہ زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا ۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :