سعودی عرب اور ایران کے درمیان تنازعہ باعث تشویش ہے ترجمان چینی وزرات خارجہ

فریقین علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے تنازعات ،مذاکرات اور صلاح مشورے کے ذریعے حل کریں ، پریس بریفنگ

پیر 4 جنوری 2016 19:34

سعودی عرب اور ایران کے درمیان تنازعہ باعث تشویش ہے ترجمان چینی وزرات ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء /شہنوا ) چین نے پیر کو ایران اور سعودی عرب کے درمیان تنازعے پر تشویش کا اظہا رکیا ہے اور دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ پر امن رہیں اور صبر و تحمل کا مظاہر ہ کریں ۔ چینی وزرات خارجہ کی خاتون ترجمان ہو ا شون ینگ نے ایک باقاعدہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین صورتحال کے فروغ پر قریبی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور ان کے جھگڑے کی وجہ سے علاقائی تنازعے میں اضافے کے بارے میں متوشش ہے ۔

ہوا نے یہ بیان ہفتہ کو سعودی عرب کی طرف سے یہ اعلان کیے جانے کے بعددیا ہے کہ وہ ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرے گا اور ایرانی سفارتکاروں کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ 48گھنٹوں کے اندر ملک سے چلے جائیں ہفتے کومشتعل ایرانی مظاہرین نے دہشتگردی کے الزام میں سعودی عرب کی طرف سے 47افرادکو دی جانے والی پھانسیوں پر احتجاج کے لئے سعودی سفارتی مشن پر دھاوا بول دیا ۔

(جاری ہے)

ہو انے کہا ہمیں امید ہے کہ تمام متعلقہ فریقین انسداد دہشتگردی میں تعاون اور روابط کو مستحکم کر سکتے ہیں ہمیں یہ بھی امید ہے کہ سفارتکاروں اور مشنوں کے وقاراورتحفظ کی بھی ضمانت دی جائے گی ، خاتون ترجمان نے فریقین پر زور دیا کہ وہ پر سکو ن رہیں صبر و تحمل کا مظاہر ہ کریں اور علاقائی امن واستحکام برقرار رکھنے کی خاطر مذاکرات اور صلاح مشور ے کی ذریعے تنازعا ت کو صحیح طور پر حل کریں ۔