شرجیل میمن نے نیب کی جانب سے ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اطلاع ہے کہ نیب میرے خلاف انکوائری شروع کر رہا ہے ، وطن واپسی پر گرفتاری کا خدشہ ہے ، پیپلزپارٹی کے رہنما کا درخواست میں موقف

پیر 4 جنوری 2016 19:46

شرجیل میمن نے نیب کی جانب سے ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر سندھ ہائیکورٹ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز شرجیل میمن نے نیب کی جانب سے ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں اس بات کی اطلاع ہے کہ نیب ان کے خلاف انکوائری شروع کر رہا ہے اور وطن واپسی پر گرفتار کر لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پیر کو شرجیل میمن نے اپنے وکیل کے ذریعے اپنی ممکنہ گرفتاری کے خدشے پر سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر تے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس بات کی اطلاعات ہیں کہ نیب ان کے خلاف انکوائری شروع کر رہا ہے اور وطن واپسی پر گرفتار کر لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وہ وطن واپس آنا چاہتے ہیں مگر گرفتاری کے ڈر سے نہیں آرہے ، شرجیل میمن نے ایگزیٹ کنڑول لسٹ(ای سی ایل) سے نام نکلوانے کے لئے بھی ایک درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہے جس پرسندھ ہائیکورٹ نے وفاق ،نیب حکام اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیا ہے ۔

(ن ا)