پٹھا ن کوٹ ائیر بیس حملے کی ذمہ داری متحدہ جہاد کونسل نامی تنظیم نے قبول کرلی،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

پیر 4 جنوری 2016 19:52

پٹھا ن کوٹ ائیر بیس حملے کی ذمہ داری متحدہ جہاد کونسل نامی تنظیم نے ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹھا ن کوٹ ائیر بیس پر حملے کی ذمہ داری آزاد کشمیر کی متحدہ جہاد کونسل نامی تنظیم نے قبول کرلی۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق متحدہ جہاد کونسل کے ترجمان سید صداقت حسین کا کہنا ہے کہ ہائی وے اسکواڈ سے منسلک کشمیر ی عسکریت پسندوں نے پٹھان کوٹ پر حملہ کیا ہے ۔

بھارتی حکومت اور اسکا میڈیا پاکستان فوبیا کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہر حملے کا الزام پاکستان پر لگا کر بھارت ماضی میں بھی کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کو بدنام کرنے میں ناکام رہا ہے ،آئندہ بھی بدنیتی پر مبنی پروپگینڈہ کے ذریعے اسے کچھ نہیں ملے گا۔ترجمان کا کہنا تھاکہ پٹھانکوٹ ائیربیس پر حملہ کشمیری مجاہدین کی طرف سے بھارت کو ایک پیغام ہے کہ کوئی بھی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ اور چوکی عسکریت پسندوں کی پہنچ سے باہر نہیں ہے ۔پاکستان پر الزام لگانے کی بجائے بھارت کو چاہے کہ وہ کشمیری عوام کو انکے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے ۔

متعلقہ عنوان :